ہندو مسلم سکھ عیسائی یہاں سب پاکستانی ہیں ،صدیق الفاورق
لاہور (کامرس رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے ہندو مسلم سکھ عیسائی سب ایک ہیں اور ہم سب کو پاکستانی ہونے پر فخر ہے ،میں نے ہندو اور سکھ بھائیوں کے لیے ایک سال میں وہ کام اور اقدامات کیے جو پچھلے 20سالوں میں نہیں ہوئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دریائے سندھ کے وسط میں واقع تاریخی سادھو بیلہ مندر میں منعقد ہ پوجا پاٹ کی مرکزی تقریب جس میں رکن قومی اسمبلی رمیش کمار بھارت سے آئے سیکڑوں جبکہ ملک بھر سے آئے ہزاروں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ سکھوں اور اتحاد بین المسلمین ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ ساتھ بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی ،ایڈمنسٹریٹر کراچی ارشد سلیم،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سعید احمد قریشی ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،مکیش کمار کاڑوا،مکھی ایشور لال،سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیئرمین بورڈ صدیق الفاورق نے مزید کہا کہ 2016تک 20کروڑ کی لاگت سے مختلف مندروں اور گورد واروں پر جاری ترقیاتی کام مکمل ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی مدبرانہ سیاست اور پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ملک میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہو گئی ہے جسکی وجہ سے اقلیتوں کے اعتماد میں بھی بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے ۔ممبر قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہا کہ صدیق الفاروق نے جس طرح ہمارے اہم مسائل حل کیے ہیں اس پر صرف پاکستانی نہیں بلکہ بھارت میں بسنے والے ہندو بھی انکے بہت شکر گزار ہیں ۔