دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر وزیراعظم کو کریڈٹ دینا چاہیے ، عمران خان

دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر وزیراعظم کو کریڈٹ دینا چاہیے ، عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلا ف کامیاب آپریشن پر وزیر اعظم نواز شریف کو کریڈٹ دینا چاہیے ، ملکی مفاد میں حکومت کا ساتھ دینگے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رینجرز پیچھے ہٹے گی تو کراچی میں پھر قتل عام شروع ہو جائے گا ، پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’سٹیٹس کو ‘اور تبدیلی کا میچ ہے ،مضبوط اپوزیشن کے لئے سٹریٹجی اپنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران پارلیمنٹ کو کچھ نہیں سمجھتے ،حکمرانوں نے پنجاب میں ڈکٹیٹرشپ قائم کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کو عوام تک منتقل کر نا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران اکیلے کام کرتے ہیں کسی کو کچھ نہیں سمجھتے ،اپوزیشن کے سوالات کے جواب ہی نہیں آتے۔عمران خان نے کہا کہ سٹیٹس کو اور عوام کے حق میں آواز اٹھانے والوں کے درمیان مقابلہ ہے۔بعد ازاں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے اپنے اور پارلیمانی پارٹی کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں جمہو ریت کے نام پر آمر یت قائم ہے ‘حکمرانوں کو پنجاب اسمبلی اور پار لیمنٹ کو ’’ربڑ سٹمپ ‘‘نہیں بنانے دیں گے ‘ سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پر ہمیں شدید تحفظات ہیں کیونکہ اس سے ایسا تاثر نہ جائے کہ ہم ایران کے خلاف کھڑے ہیں اسلامی فوجی اتحاد میں شامل ہونے سے قبل پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے ۔ و ۔ تحر یک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چو دھر ی محمدسرور اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید کے ہمراہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں تحر یک انصاف نے بطور اپوزیشن انتہائی تحمل کے ساتھ کام کیا ہے مگر حکمران پنجاب اسمبلی کو کچھ نہیں سمجھ رہے اور یہاں پر اکثر یت نہ ہونے کی وجہ سے اپوزیشن کی آواز کو دبا دیا جاتا ہے لیکن اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے اور حکمرانوں کو مجبور کریں گے کہ وہ نہ صرف عوامی مسائل حل کر یں بلکہ اپوزیشن کے سوالوں کے جوابات بھی دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بدتر ین دھاندلی ہوئی اور بلدیاتی نمائندوں کو جس طر ح اختیارا ت منتقل ہونے چاہیے وہ بھی نہیں ہوسکے اور تحر یک انصاف نہ صرف پنجاب بلکہ سندھ میں بھی بلدیاتی نمائند وں کو انکے حقو ق دلانے کیلئے اپنا کردار کر ے گی پاکستان میں (ن) لیگ نے جمہو ریت کے نام پر بادشاہت قائم کر رکھی ہے جس کو اب مزید برداشت نہیں کیا جا ئیگا پنجاب میں شہبا زشر یف اسمبلی کو کچھ نہیں سمجھتے اور کئی کئی ماہ تک پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوتا ہے اور نہ ہی شہبا ز شریف ایوان میں آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں سیاست کے نام پر اصل میں جہاد کر رہی ہے اور2015میں تحر یک انصاف ایک طرف اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں دوسری طرف رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپر یشن ضرب عضب کی اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے بھی مکمل سپورٹ کیا ہے لیکن جہاں تک میاں نوازشر یف کا تعلق ہے تو وہ اس ملک کے وزیر اعظم ہیں اور انکی کوششوں سے ہی آپر یشن کا میاب ہو رہا ہے جس پر انکو کر یڈ یٹ دینا چاہیے اور ہم بھی آپر یشن کی کامیابی پر نوازشر یف کو کر یڈ یٹ دیتے ہیں لیکن نوازشر یف کا اصل امتحان اب کر اچی میں ہو گا جہاں ایم کیوایم اپنا عسکری ونگ اور پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاصم اور اپنی کر پشن بچانے کیلئے ایک ہو چکی ہے وہاں وفاقی حکومت کو سخت موقف اپناناہوگا اور کر اچی میں رینجرز کے معاملے پر تحر یک انصاف (ن) لیگ کی حکومت کو مکمل سپورٹ کر یگی ‘ رینجرز پیچھے ہٹے گی تو کراچی میں پھر قتل عام شروع ہو جائے گا ، پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سٹیٹس کو اور تبدیلی کا میچ ہے ،مضبوط اپوزیشن کے لئے سٹریٹجی اپنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کو عوام تک منتقل کر نا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے ۔عمران خان نے کہا کہ سٹیٹس کو اور عوام کے حق میں آواز اٹھانے والوں کے درمیان مقابلہ ہے پنجاب میں (ن) لیگ نے جمہو ریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ قائم کر رکھی ہے ہم نے خیبر پختونخوامیں بلدیاتی نمائندوں کوانکے مکمل اختیارات دےئے ہیں ۔ عمر ان خان نے کہا کہ ایسی پارلیمنٹ میں کیوں جاؤں جہاں پر ٹیکس اور خارجہ پالیسی پر کوئی بات نہیں کی جاتی ،عوام اور رکن پارلیمنٹ پرجمہوریت کے نام پر دباؤڈالا جاتا ہے پارلیمنٹ میں جتنی بھی جماعتیں بیٹھی ہیں سب نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، ایسی دھاندلی شدہ اسمبلی میں نہیں جاؤں گا،ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی فوجی اتحاد پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اس اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پر ہمیں شدید تحفظات ہیں ہمیں سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہیے ،سعودی اتحاد میں شامل ہونے سے یہ تاثر نہیں جانا چاہیے ہم ایران کے خلاف کھڑے ہیں ،انہوں نے کہا کہ چین نے 20 سالوں میں 50 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم پشاور کے لئے 50 کروڑ روپے جمع کر لئے گئے ہیں اور 30 کروڑ کی مزید ضرورت ہے