این بی پی لیزنگ اور این بی پی کے انضمام کی وجوہات کاروباری ہیں ،ترجمان

این بی پی لیزنگ اور این بی پی کے انضمام کی وجوہات کاروباری ہیں ،ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ این بی پی لیزنگ کا این بی پی میں مجوزہ انضمام کاروباری وجوہات کی وجہ سے کیا جارہاہے،این بی پی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز اس انضمام کی اصولی طورپر منظوری دے چکاہے جبکہ اب شیئرہولڈرز کی جانب سے اس کی منظوری لی جائے گی،اس کے بعد اس مجوزہ انضمام کے لیے ریگولیٹری منظورکے دیگر کئی اقدام کرنے کی ضرورت ہوگی جس کے بعد اس انضمام کی اسکیم ک تحت اس پر عملدرآمدکیاجائے گا،مذکورہ انضمام سے این بی پی کے فیوچر کیپیٹل پر کوئی اثر نہیں ہوگا، اس انضمام کا مقصد این بی پی کے اسلامک بینکنگ آپریشنز کو مزید مستحکم کرناہے،جہاں تک این بی پی کے صدر کے پرفارمنس بونس کے معاملے کا تعلق ہے یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ پرفارمنس کے معیارکے مطابق بینک کا بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس بونس کی سفارش کی تھی،مزید برآں اس پرفارمنس بونس کی ادائیگی کے لیے خصوصی قرارداد کمپنیز آرڈیننس1984کے عین مطابق ہے،اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ این بی پی کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے بینک کے صدرکے لیے پرفارمنس بونس کی متفقہ طورپر سفارش کی تھی اور اب18دسمبر 2015کو ہونے والے غیر معمولی اجلاس عام میں شیئرہولڈرز سے اس کی منظوری لی جائے گی۔