گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پی اے ایف چکلالہ میں شہید بچوں کی یاد مین تقریب

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پی اے ایف چکلالہ میں شہید بچوں کی یاد مین تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راو لپنڈی(جنرل رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پی اے ایف بیس چکلالہ راولپنڈی میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء بچوں کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی جس میں بچوں نے شہداء بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا معززین نے کہا کہ اے پی ایس اسکول کے بچے ہمارا فخر ہیں جنکو کو ہم کبھی بھی نہیں بھلا سکتے انہوں نے تعلیم کو جاری رکھنے کے لئے عظیم قربانی دی انکے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور امن تعلیم دشمن دہشتگردوں کو چن چن کر مارا جائے گا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پی اے ایف بیس چکلالہ راولپنڈی میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء بچوں کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی جس میں بچیوں نے اے پی ایس کے بچوں کو خراج تحسین پیش کر نے کی غرض سے مختلف ٹیبلوز پیش کئے تقریب کے مہمان خصوصی بیس کمانڈر راولپنڈی ائر کمانڈر طارق اظہر تھے جنہوں نے کہا کہ جن دہشتگردوں نے معصوم طالبعلموں کو شہید کیا انکو انکے منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا کسی بھی صورت ہم لوگ شہید طالبعلموں کا خون رائیگان نہیں جانے دیں گئے امن اور تعلیم کے مشن کو فروغ دیا جائے گا اور بچوں نے تعلیم حاصل کر کے ایک امن پسند اور مفید شہری بننا ہے آج چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پورا ملک امن کی طرف گامزن ہے اور دہشتگرد چھپتے پھر رہے ہیں تقریب کے آخر میں اسکول کی پرنسپل میڈیم نسیم الطاف نے کہا کہ تعلیم حاصل کر نے کا حق ہر مرد و عورت کو اسلام نے دیا ہے جس سے کوئی کسی کو نہیں روک سکتا امن پسند دشمنوں دہشتگردوں کو کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دین گے پاکستان کو محفوظ ملک بنادیا گیا ہمارے اسکول کے بچے ہونہار ہیں اور انشاء اللہ وہ تعلیم حاصل کر کے پاکستان کے ایک کارآمد شہری بنیں گئے جو ملک و قوم کا نام روشن کر یں گئے ۔