وزیراعظم کا اعلان کردہ قومی صحت بیمہ پروگرام قابل تحسین اقدام ہے ،محمد ثقلین
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی نائب صدر محمد ثقلین نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ قومی صحت بیمہ پروگرام قابل تحسین اقدام ہے اس طرح کے پروگرامز شروع کرنے سے عوام کو ریلیف ملے گا صحت کے حوالے سے لوگوں کی مشکلات کا خاتمہ ہوگا مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ صرف اعلان ہی نہیں رہنا چاہیے بلکہ حکومت کو چاہئے کہ قومی صحت بیمہ پروگرام کے حوالے سے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی تک اس کے ثمرات پہنچ سکیں ،انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو چاہیے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کو بھی بہتر بنائے کیونکہ راولپنڈی میں قائم تمام سرکاری ہسپتالوں میں عام آدمی کو علاج معالجہ کی کوئی سہولر مسیر نہیں مریضوں کو ادویات تو دور کی بات سرنجیں تک بازار سے لانی پڑتی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کی طرف بھی فوری توجہ دے ۔محمد ثقلین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جس طرح ڈینگی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کیے جس کی وجہ سے آج صوبہ پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی ہوچکی ہے اسی طرح صحت کی سہولیات کے حوالے سے بھی جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔