فحش کے بعد ڈراﺅنی فلموں کا بڑا نقصان بھی سامنے آگیا، سائنسدانوں نے سخت وارننگ دے دی
لندن(نیوزڈیسک)فحش فلموں کے انسانی ذہن اور جسم پر نقصانات کے حوالے سے تو آپ بخوبی آگاہ ہوں گے لیکن اب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ڈراﺅنی فلمیں بھی صحت کے لئے شدید خطرناک ہیں اور انہیں دیکھنے سے موت تک واقع ہوسکتی ہے۔
برطانوی میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ ڈراﺅنی فلمیں دیکھتے ہیں ان کے خون میں گلٹی (clot)بننے کاامکان پانچ گنا بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی دہشت ناک منظر دیکھنے کے بعد ہمارے خون میں موجود Factor VIIIبڑھ جاتا ہے۔
تحقیق کاروں نے24لوگوںکو پہلے ایک ڈراﺅنی فلم Insidiousدکھائی اور اس کے بعد ایک سلو فلم A year in Champagneدکھائی گئی اور اس دوران ان افراد کی نبض،دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر وغیرہ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین نے دیکھا کہ ڈراﺅنی فلم دیکھنے کے بعد ان افراد کے Factor VIIIمیں اس قدر اضافہ ہوا کہ خون میں گلٹی بننے کے امکانات بڑھ گئے۔
تحقیق کار ڈاکٹربینی نیمیتھ کا کہناہے کہ جب کوئی ڈراﺅنی فلم یا دہشت ناک منظر دکھایا گیا تو خون میں گلٹی کے امکانات بڑھتے گئے اوران کے خون میں غیرمعمولی تبدلیاں ہوئیں۔ان کاکہنا تھا کہ ایسی فلمیں جن میں دل کی دھڑکن تیز ہوجائے، سے خون میں گلٹی بننے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ جب لوگوں کو نارمل فلم دکھائی گئی تو ان کے خون میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہوئیں۔