وہ وقت جب ریسلر ’کھالی‘ نے اپنے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور پھر۔۔۔
نیویارک(نیوزڈیسک)دلیپ سنگھ رانا عرف ’کھالی‘کو لوگ اپنے ڈیل ڈول اور بھارتی گیم شو ’بِگ باس‘کی وجہ سے کافی جانتے ہیں ،یہ دنیا کے مشہور ریسلنگ کے مقابلوں(WWE)میں بھی کھیلتا ہے لیکن بہت ہی کم لوگوں کو یہ بات معلوم ہے کہ اس نے ایک مقابلے کے دوران اپنے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور یہAll Pro Wrestling کو مخالف ریسلر کی فیملی کو بطور جرمانہ1.2ارب ڈالر(120ارب روپے)دینے پڑے تھے۔
مزید جانئے: نئی سازش؟ یورپی کمپنی مسلم خواتین کو ’کنوارہ پن‘ بیچنے لگی
یہ 2001ءکی بات ہے جب All Pro Wrestling کی ایک کشتی کی ٹریننگ کے دوران اس کا مقابلہ برائن اونج سے تھا۔ریسلنگ کے دوران کھالی نے ایک گُرflapjackآزمانا تھاجس میں مخالف کواچھالا جاتا ہے اور یہ گُرپہلے ہی سے پلان تھا لیکن اونج نے کھالی کو پیچھے دھکا دینے کی بجائے اس کی شرٹ پکڑلی اور اس کی وجہ سے وہ اس طرح زمین پر نہیں گرا جیسا کہ اکثر ریسلر گرتے ہیں۔نتیجہ کے طور پر اونج کی ریڑھ کی ہڈی اور کھوپڑی میں گہری چوٹیں آئیں۔برائن اونج کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔اونج کی فیملی نے All Pro Wrestlingپر لاپرواہی دکھانے پر 1.2ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ بھی جیت لیا،ریسلر کھلی کو کوئی سزا یا جرمانہ نہیں کیا گیا تھا ،کمپنی کو رقم ادا کرنا پڑی تھی۔