150 میگا سکینڈلز: نیب کا پیشرفت رپورٹ کو ویب سائٹ پر شائع کرنے کا فیصلہ

150 میگا سکینڈلز: نیب کا پیشرفت رپورٹ کو ویب سائٹ پر شائع کرنے کا فیصلہ
150 میگا سکینڈلز: نیب کا پیشرفت رپورٹ کو ویب سائٹ پر شائع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( اے این این )نیب 150 میگا سکینڈل کیسز کی کارروائی بارے پیشرفت کو شائع کرے گا اس کیلئے نیب کی ویب سا ئٹ پر اس بارے میں آگاہ رکھا جائے گا۔یا د رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدا یت پر نیب نے 150 میگا سکینڈل کیسز کی فہرست عدالت میں پیش کی تھی جس میں اختیارات کے نا جائز استعمال ، اراضی سکینڈلز اور کرپشن کے کیسز شامل تھے۔ ان میگا سکینڈلز میں انتہائی با اثر شخصیات شامل ہیں جس کی وجہ سے یہ شکو ک و شبہات سامنے آئے تھے کہ ان کیسز میں پیشرفت سست روی کا شکار تو نہیں ہو رہی جس کے پیش نظر نیب کی ویب سائٹ کو اس بارے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -