رواں سال پنجاب بھر میں ڈکیتی مزاحمت پر 472 افراد قتل، 1125 زخمی ہوئے

رواں سال پنجاب بھر میں ڈکیتی مزاحمت پر 472 افراد قتل، 1125 زخمی ہوئے
رواں سال پنجاب بھر میں ڈکیتی مزاحمت پر 472 افراد قتل، 1125 زخمی ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) رواں سال 2015ءکے دوران صوبہ بھر کے اضلاع میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور زخمی کرنے کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ اخبار نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کے مختلف اضلاع میں ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت پر 472 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 11 سو 25 افراد کو زخمی بھی کر دیا گیا۔ جس میں ایک سو سے زائد افراد عمر بھر کے لئے اپاہج اور معذور ہو گئے۔ لاہور میں رواں سال ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت پر 26 افراد کو قتل کیا جن میں کینٹ ڈویڑن میں سب سے زیادہ 9، سٹی ڈویڑن میں 5، اقبال ٹائون ڈویڑن میں 4، صدر ڈویڑن میں 4، ماڈل ٹائون ڈویڑن میں 3 جبکہ سول لائن ڈویڑن میں ایک شخص کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا ہے جبکہ 85 افراد ڈاکوو¿ں کے ہاتھوں زخمی بھی ہوئے۔ لاہور پولیس ڈکیتی کی ان 26 وارداتوں میں سے 17 وارداتوں کا تاحال سراغ نہیں لگا سکی ہے۔

مزید :

لاہور -