سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک، 5 زخمی
وانا (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے تیارزہ میں دہشتگردوںکے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تیار زہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کی طرف سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا ۔ فورسز کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 زخمی ہوگئے ۔ فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد بزدل دہشتگرد اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

