میاں بیوی کی لڑائی پربھی نام ای سی ایل میں ڈالے گئے: چوہدری نثار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی ے اجلاس میں جمعہ کو دوسرے روز بھی اپنی وزارت کی کارکردگی کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر کے آغاز میں جو تقریباً 70 منٹ دورانیے پر محیط تھی کہا کہ میں طویل تقریر نہیں کروں گا کیونکہ کچھ دیر بعد وزیراعظم نے ایوان میں آنا ہے۔ وزیراعظم تو نہیں آئے تاہم حکومتی جماعت کے ارکان کی بڑی تعداد اجلاس کے اختتام تک موجود رہی۔
چوہدری نثارنے بتایا کہ ای سی ایل میں ایسے نام بھی تھے کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تو جس کی سفارش تگڑی ہوتی اس نے اپنے شریک حیات کا نام ای سی ایل میں ڈلوادیا،یا پھر جس کی وزیر داخلہ یا سیکرٹری داخلہ تک رسائی تھی اس نے لوگوں کے نام اس لسٹ میں ڈلوادئیے۔جب لال مسجد کے مولوی عبدالعزیز کی گرفتاری کے حوالے سے موقف پیش کررہے تھے تو اس وقت مختلف جماعتوں کے ایسے ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی جو مولوی عبدالعزیز کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے ہیں لیکن اس موقع پر انہوں نے مکمل خاموشی کا مظاہرہ کیا۔ وزیر داخلہ