پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری ہو رہی ،اقتصادی راہداری خطے کیلئے گیم چینجر ہے:عابد شیر علی
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے گیم چینجر ہے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری ہو رہی ہے ،پاکستان میں آبی ذخائر میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اچھی قومیں مشکل وقت سے سبق سیکھتی ہیں ،بجلی کی قلت کے باوجود صنعتی شعبے میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ۔