وزیراعظم اورپاک فوج نے سندھ رینجرز کو ماضی کی طرح کارروائی جاری رکھنے کا گرین سگنل دیدیا

وزیراعظم اورپاک فوج نے سندھ رینجرز کو ماضی کی طرح کارروائی جاری رکھنے کا ...
وزیراعظم اورپاک فوج نے سندھ رینجرز کو ماضی کی طرح کارروائی جاری رکھنے کا گرین سگنل دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے سندھ رینجر ز کو کراچی میں ماضی کی طرح خصوصی اختیارات کے تحت کارروائیاں جاری کررکھنے کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس کے پروگرام میں احمد قریشی نے کہا کہ صحافی علی کامران چشتی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیاہے انہیں ایک سینئر ملٹری آفیسر نے بتایاہے کہ آرمی کی طرف سے سندھ رینجرز کو کر اچی سمیت پورے سندھ میں خصوصی اختیارات کے تحت کارروائی جاری رکھنے کا گرین سگنل دیدیا گیاہے اور رینجر کویہ اختیارات تحفظ پاکستان آر ڈیننس کے تحت دیئے گئے ہیں ۔
احمد قریشی کا کہناتھا کہ انہیں ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے بھی سندھ رینجرزکو پوری سپورٹ کی یقین دہانی کروا دی ہے کہ وہ کراچی سمیت پورے سندھ میں خصوصی اختیارات کے تحت کارروائی جار ی رکھیں ایسے ہی جیسا کہ سندھ اسمبلی میں یہ قرار داد منظور ہی نہیں ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات کو مشروط کر دیا گیاہے جس کے بعد رینجرز کو کسی قسم کی بھی کارروائی کیلئے حکومت سے اجازت طلب کرنا تھی لیکن اب یہ دعویٰ سامنے آیاہے کہ رینجرز کو خصوصی اختیارات کے تحت کارروائیاں جاری رکھنے کا گرین سگنل مل چکا ہے ۔

مزید :

لاہور -