باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، مرد کے پاسپورٹ پر خواتین کو سفر کی سہولت فراہم کردی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) باکمال لوگوں نے لاجواب سروس فراہم کرنے کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے مرد کے پاسپورٹ پر خاتون مسافر کو دبئی پہنچادیا۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق ” باکمال لوگ، لاجواب سروس“ کی حامل قومی ایئرلائن حکام اور ایف آئی اے نے ملی بھگت یا غفلت سے ایک خاتون افشاں صدیقی کو مرد کے پاسپورٹ پر دبئی پہنچادیا۔ خاتون کو 16 دسمبر کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 سے دبئی بھیجا گیا جہاں دبئی ایئرپورٹ حکام نے خاتون کو اسی وقت حراست میں لے کر واپس پاکستان بدر کردیا اورقومی ایئر لائن کو 5 ہزار درہم جرمانہ بھی کردیا۔
خاتون افشاں صدیقی جب ڈی پورٹ ہو کر پاکستان پہنچی تو اس کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ایف آئی اے حکام نے خاموشی سے اسے ایئرپورٹ سے فرار کرادیا۔