ریحام خان کے سابق شوہر کی عمران خان کو پیشکش ،عمران خان نے مسترد کرتے ہوئے انتہائی قابل تحسین جواب دیدیا

ریحام خان کے سابق شوہر کی عمران خان کو پیشکش ،عمران خان نے مسترد کرتے ہوئے ...
ریحام خان کے سابق شوہر کی عمران خان کو پیشکش ،عمران خان نے مسترد کرتے ہوئے انتہائی قابل تحسین جواب دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان کے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے رابطہ کیااور پیشکش کی کہ اگر اب ریحام خان آپ کیخلاف بولیں تو مجھے بتایئے گا میں جواب دوں گالیکن عمران خان نے پیشکش کو ٹھکرا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے پروگرا م حسب حال میں سہیل احمد عرف ’عزیزی‘نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اعجاز نے عمران خان سے رابطہ کیاہے اور پیشکش کی اگر اب ریحام خان آپ کیخلاف بیان بازی کریں تو مجھے بتادیجے گا جواب دینا میرا کام ہے او ر میں ریحام خان کی دوڑیں لگوا دوں گا ۔ڈاکٹر اعجاز نے عمران خان سے کہا کہ وہ ریحام خان کو اچھی طرح جانتے ہیں اور وہ بہتر طریقے سے ان کا جواب دے سکتے ہیں جس پر عمران خان نے ان کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے کردار کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے کیونکہ انہوں نے ریحام خان کے ساتھ زندگی کے کچھ دن گزارے ہیں اس لیے وہ ان کے کردارکے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گے ۔

مزید :

لاہور -