آرمی چیف نے فوج کی جانب سے ملنے والے اپنے دو پلاٹ شہداءکیلئے وقف کر دیئے

آرمی چیف نے فوج کی جانب سے ملنے والے اپنے دو پلاٹ شہداءکیلئے وقف کر دیئے
آرمی چیف نے فوج کی جانب سے ملنے والے اپنے دو پلاٹ شہداءکیلئے وقف کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انتہائی قابل تحسین اقدام کرتے ہوئے واحد آرمی چیف بن گئے ہیں جنہوں نے پاک فوج کی جانب سے ملنے والے پلاٹ اپنے شہداءکیلئے وقف کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی چینل کیپٹل کے پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار خوشنود علی خان نے دعویٰ کیاہے کہ ان کے ذرائع نے انہیں بتایاہے کہ آرمی چیف نے اپنے دو پلاٹ جن کی قیمت شائد اربوں میں ہوگی انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں کیلئے شہداءفنڈ میں دے دیئے ہیں جس کے بعد وہ واحد پاک فوج کے سربراہ بن گئے ہیں جنہوں نے شہداءکیلئے ایسا قابل تحسین اقدام کیاہے ۔

مزید :

اسلام آباد -