بینظیر بھٹو شہید پر گولی جاسم بلوچ نے چلائی،عزیر بلوچ نے ڈاکٹر عاصم کے کہنے پر دو افراد کو قتل کیا :ڈاکٹر شاہد مسعود

بینظیر بھٹو شہید پر گولی جاسم بلوچ نے چلائی،عزیر بلوچ نے ڈاکٹر عاصم کے کہنے ...
بینظیر بھٹو شہید پر گولی جاسم بلوچ نے چلائی،عزیر بلوچ نے ڈاکٹر عاصم کے کہنے پر دو افراد کو قتل کیا :ڈاکٹر شاہد مسعود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گینگ وارکے ملزم عزیر بلوچ نے وران تفتیش اعتراف کیاہے کہ اس نے ڈاکٹر عاصم حسین کے کہنے پر دو افراد کو قتل کیا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نیوز ون کے پروگرام میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بینظیر بھٹو شہید کی ریلی میں دو گروپس موجود تھے ایک جس نے گولی چلائی اور ایک جس نے خود کش حملہ کیا ،انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ نے انکشاف کیاہے کہ جس شخص نے گولی چلائی اس کا نام جاسم بلوچ تھا اور اس کا تعلق بھی گینگ وار سے ہی ہے جبکہ دوسرا شخص جس نے کمبل اوڑھ رکھا تو اس کا تعلق بیت اللہ محسود سے تھا۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کاکہناتھا کہ دونوں پارٹیاں جو کہ بینظیر بھٹو کو شہید کرنے کیلئے وہاں آئیں تھیں انہیں آپس میں معلوم نہیں تھا کہ دوسری پارٹی بھی یہاں موجود ہے ،جاسم بلوچ نے گولی چلائی اور دوسری جانب دوسرے شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے باعث جاسم بلوچ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ جب پاکستان سے فرار ہو ئے تو وہ ایران میں ایک حاجی ناصر نامی بند ےکے پاس ایران میں دوسال تک رہے،حاجی ناصر نامی یہ شخص اب ایران سے پاکستان آچکاہے اور آنے والے دنوں میں اس سے متعلق کوئی بڑی خبر آسکتی ہےکیونکہ اس کا نام اب سامنے آچکاہے۔
انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ نے یہ بھی انکشاف کیاہے کہ وہ کسی اور کے ذریعے ڈاکٹر عاصم کے پاس علاج کیلئے گئے لیکن ایک دن ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ انہیں دو افرد تنگ کر رہے ہیں جس پر عزیر بلوچ نے انہیں قتل کر دیا ۔

مزید :

لاہور -