بگ بیش، اعصاب شکن مقابلے کے بعد میلبور ن رینیگیڈ کی برسبین ہیٹ کو 7وکٹوں سے شکست

بگ بیش، اعصاب شکن مقابلے کے بعد میلبور ن رینیگیڈ کی برسبین ہیٹ کو 7وکٹوں سے ...
بگ بیش، اعصاب شکن مقابلے کے بعد میلبور ن رینیگیڈ کی برسبین ہیٹ کو 7وکٹوں سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین(ویب ڈیسک) بگ بیش کے ایک اعصاب شکن میچ میں میلبورن رینیگیڈ نے برسبین ہیٹ کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔آخری دو اوورز میں رینیگیڈ کو جیت کیلئے 25رنز درکار تھے جو اس کے بلے بازوں نے 9گیندوں پر بنا ڈالے۔ انیسویں اوور میں مارک سٹیکیٹی کو 20رنز پڑے جس نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔ برسبین ہیٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے شاندار بلے بازی کی بدولت پانچ وکٹ پر 180رنز بنائے۔لیان نے 35اور بین کٹنگ نے ناٹ آوٹ 30رنز بنائے۔ جواب میں ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ ہیٹ آسانی سے میچ جیت لے گی لیکن فنچ اور کیمرون وائٹ نے 111رنز کی پارٹنر شپ بنا کر میچ کو اپنے حق میں کر لیا اس موقع پر دونوں کے آوٹ ہونے سے ٹیم ایک بار پھر دباو میں آگئی لیکن براوو نے 9گیندوں پر22رنز ناٹ آوٹ بنا کر میچ جیت لیا۔ کرس گیل نے اس میچ میں 22رنز بنائے انہوں نے پہلی بار کرکٹ کی تاریخ میں گولڈن بیٹ سے بلے بازی کی۔ فنچ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آج بگ بیش میں دو میچ کھیلے جائینگے۔پہلے میچ میں سڈنی گراونڈ پر سڈنی سکسرز اور ہوبارٹ ہوریکین مدمقابل ہونگے جبکہ دوسرے میچ میںمیلبورن سٹارز اور سڈنی تھنڈر میلبورن میں آمنے سامنے ہونگے۔

مزید :

کھیل -