سندھ حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس کو مشکلات ، ذوالفقار مرزا نے دو شرائط رکھ دیں

سندھ حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس کو مشکلات ، ذوالفقار مرزا نے دو شرائط رکھ دیں
سندھ حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس کو مشکلات ، ذوالفقار مرزا نے دو شرائط رکھ دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کیخلاف بننے والا اپوزیشن کا گرینڈ الائنس آغاز میں ہی اختلافات کا شکار ہوگیا۔ ایکسپریس ٹی وی کے مطابق الائنس کا ایک اجلاس وفاقی وزیر مرتضی جتوئی کے گھر پر ہوا جس میں تمام جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے اس میں وفاقی وزیر پیر صدرالدین راشدی اور وزیر مملکت شیخ عادل حلیم بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ذوالفقارمرز انے دو شرائط رکھ دیں کہ اگر اس الائنس میں ایم کیو ایم اور مشرف کی جماعت شامل ہوئی تو ہم اس میں شامل نہیں ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت مستقبل قریب میں سندھ حکومت کے خلاف بڑا اتحاد بنانا چاہتی ہے۔ اس میں وہ ایم کیو ایم کو بھی شامل کرنا چاہتی ہے کیونکہ سندھ میں ایم کیو ایم کے بغیر کوئی اتحاد بھی کامیاب ہونے کی پوزیشن میں نہیں ہے لیکن پہلے ہی اجلاس میں ذوالفقار مرزا نے اپنی شرائط رکھ دی ہیں جس سے یہ اتحاد اختلافات کا شکار ہو سکتا ہے۔

مزید :

قومی -