دھماکہ خیز مواد رکھنے پر 2مجرموں کو 64،64سال قید کی سزاکا حکم سنا دیا گیا

دھماکہ خیز مواد رکھنے پر 2مجرموں کو 64،64سال قید کی سزاکا حکم سنا دیا گیا
دھماکہ خیز مواد رکھنے پر 2مجرموں کو 64،64سال قید کی سزاکا حکم سنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمہ میں ملوث 2مجرموں کو مجموعی طور پر 64،64سال قید کی سزاکا حکم سناتے ہوئے ان کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے ۔انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج ہارون لطیف نے کیس کی سماعت کی،پولیس نے سخت سکیورٹی میں مجرموں کو عدالت میں پیش کیا،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرموں حسین اللہ او ر سید جان کو مجموعی طور پر 64،64سال قید کی سز اکا حکم دے دیا ہے ،کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مینار پاکستان کے قریب کاروائی کرتے ہوئے حسین اللہ اور سید جان کو گرفتار تھا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کررکھا تھا۔

مزید :

لاہور -