نثار نے پونے چار سال کے دوران 4بار وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیا

نثار نے پونے چار سال کے دوران 4بار وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے موجودہ حکومت کے پونے چار سال کے دوران 4 مرتبہ وزیراعظم محمد نواز شریف کو استعفیٰ پیش کیا لیکن ہر مرتبہ وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔ چودھری نثار 1990ءکے عشرے میں بھی ”اصولی اختلاف“ پر وزارت سے مستعفی ہوئے لیکن وزیراعظم نے ان کے استعفیٰ کو مسترد کر کے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے کمیشن رپورٹ اور عدلیہ پر نہیں اخبارات میں چلنے والی خبروں پر تنقید کی: شاہد خاقان عباسی

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق وزیر داخلہ نے جہاں سانحہ کوئٹہ پر کمشن کی رپورٹ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا وہاں انہوں نے عمران اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو مناظرے کا چیلنج دے دیا ہے۔ وہ سپریم کورٹ میں خود پیش ہو کر سانحہ کوئٹہ پر رپورٹ کی خامیوں کو بے نقاب کریں گے اور وہ سپریم کورٹ میں وزارت داخلہ کی پونے چار سال کی کارکردگی پیش کرینگے۔اخبار سے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہوئے سانحہ کوئٹہ کے اصل حقائق کو عدالت کے سامنے پیش کرینگے۔ انہوں نے اپوزیشن کی دو جماعتوں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وہ پارلیمنٹ میں بھی کھل کر بات کرینگے۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...