زیادتی میں ناکامی پر لیگی امیدوار ڈپٹی میئر کے بھائی نے محلہ دار کو قتل کر دیا

زیادتی میں ناکامی پر لیگی امیدوار ڈپٹی میئر کے بھائی نے محلہ دار کو قتل کر دیا
زیادتی میں ناکامی پر لیگی امیدوار ڈپٹی میئر کے بھائی نے محلہ دار کو قتل کر دیا

گجرات (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے ڈپٹی میئر کے بھائی نے زیادتی میں ناکامی پر 15سالہ محلے دار کو کنپٹی پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ محلہ فتوپور ہ کے 15سالہ حسنین جاوید کو یو سی چیئرمین و امیدوار ڈپٹی میئرگجرات چوہدری افتخار وڑائچ کے بھائی عرفان عرف فانا وڑائچ نے زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر سر میں گولی مار قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے امیدوار افتخار وڑائچ کو حراست میں لے لیا جسے رہا کرانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں کی سفارشیں شروع ہو گئیں۔ ایس ایچ او کے مطابق افتخار وڑائچ کا بھائی عرفان وڑائچ پہلے بھی دو افراد کو قتل کر چکا ہے اور بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

مزید : گجرات

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...