جدیدکسٹم کلیرنس سسٹم سے ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کو سہولیات میسر ہونگی‘ محمد ندیم

جدیدکسٹم کلیرنس سسٹم سے ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کو سہولیات میسر ہونگی‘ ...

راولپنڈی(اے پی پی)سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر کسٹمز سید محمد ندیم نے کہاہے کہ تاجر برادری کی سہولت کے لیے کسٹم کلیئرنس کے جدید نظام وی بوک (WeBOC) سے استعداد کار میں اضافہ ہو گا، پورٹ پر کم سے کم وقت میں اشیاء کی کلیئرنس ہو سکے گی اور ون ونڈو کی سہولت سمیت کاغذی کاروائی سے نجات ملے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کاروباری لاگت میں کمی آئے گی اور شفافیت کو فروغ ملے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام کسٹم کلیئرنس سسٹم وی بوک (WeBOC)کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اسٹیٹ بینک اور کسٹمز کی ٹیم نے تاجر برادری کو وی بوک کی چیدہ چیدہ خصوصیات اور فوائد کے بارے میں ؔ آگاہ کیا ۔اس موقع پر صدر راولپنڈی چیمبر راجہ عامر اقبال نے کہا کہ وی بوک سے ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کو جدید نظام سے وقت اور روپے کی بچت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کسٹمز کو اس طرح کے آگاہی سیمینار کا انعقاد کرانا چاہیے اور چیمبرز میں مددگار ڈیسک قائم کرنے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ کسٹم کلیرنس نظام میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ دنیا بھر میں معاشی جہتوں میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور معشیت کو دستاویزی شکل دی جا رہی ہے ہمیں اپنے آپ کو تیار رکھنا ہو گا اس موقع پر سینئر نائب صدر راشد وائیں نائب صدر عاصم ملک ، مجلس عاملہ کے اراکین، کسٹمز اور اسٹیٹ

مزید : کامرس