’’انٹرٹیکسٹائل شنگھائی ایپرل اینڈ فیبرکس‘‘ میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

’’انٹرٹیکسٹائل شنگھائی ایپرل اینڈ فیبرکس‘‘ میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

اسلام آباد (این این آئی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈی اے پی) نے چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش’’انٹرٹیکسٹائل شنگھائی ایپرل اینڈ فیبرکس‘‘ میں شرکت کیلئے دو جنوری2017ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا آغاز15 مارچ2017ء کو ہوگا جس میں فیبرکس، لنگری اور تیراکی کے لباس سمیت فیبرکس کی دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کو عالمی خریداروں کے سامنے نمائش اور کاروباری باری معاملات طے کرسکیں گے جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ عالمی تجارتی نمائش تین روز جاری رہنے کے بعد17 مارچ2017ء کو اختتام پذیر ہوگی۔ نمائش میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...