برازیل میں روبسٹا کافی کی درآمد سے پابندی ختم ہونے کا امکان

برازیل میں روبسٹا کافی کی درآمد سے پابندی ختم ہونے کا امکان

ساؤ پالو (اے پی پی) برازیل میں خشک سالی کے باعث کم پیداوار کے باعث روبسٹا کافی کی درآمد سے پابندی ختم ہونے کا امکان ہے۔وزیر زراعت بلیئرو میگی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ حالیہ سیزن کے دوران خشک سالی کے باعث روبسٹا کافی کی پیداوار میں کمی ہوئی علاوہ ازیں اس کا موجودہ ذخیرہ بھی ضرورت سے کم ہے اس لیے اس کی درآمد پر عائد پابندی مخصوص مدت کیلئے ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت کافی تیار کرنے والی فرمیں اس کی پھلیاں جنوری سے مئی کے درآمد کرسکیں گی۔

مگر اس کی مقدار 60 کلوگرام کے 2,00,000 بیگ ماہانہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔سرکاری اندازوں کے مطابق رواں سیزن کے دوران کافی کی پیداوار 60 کلوگرام کے 8.35 ملین بیگ رہنے کی توقع ہے جبکہ 2015 ء میں پیداوار کی مقدار 13 ملین بیگ رہی تھی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...