سی پیک سے 2سال کے دوران 23لاکھ افراد کو روز گار ملے گا چیف اکانومسٹ

سی پیک سے 2سال کے دوران 23لاکھ افراد کو روز گار ملے گا چیف اکانومسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی) چیف اکانومسٹ پاکستان ڈاکٹرندیم جاوید نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے آغاز سے آئندہ دو سال کے دوران 23لاکھ 20ہزار افراد کو روزگار ملے گا جس سے بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے میں معاونت حاصل ہوگی۔ چیف اکانومسٹ پاکستان ڈاکٹرندیم جاوید نے کہا کہ سال 2017-18ء کے دوران بے روزگار افرادی قوت میں2.32 ملین کی کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جولائی2017ء تک ملک میں توانائی کی طلب اور رسد میں موجود فرق ختم ہوجائے گا کیونکہ سی پیک بنیادی طور پر جنوبی ایشیاء کے ممالک کے باہمی رابطوں کا پروگرام ہے جس کے تحت توانائی کے مسائل پربھی قابو پایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2018ء تک ملک میں بجلی کی پیداوار مقامی ضروریات سے بڑھنے کی توقع ہے۔ ڈاکٹرندیم جاوید نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان کی اقتصادی ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ اس سے خطے کے دیگرممالک کی تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا اورغربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -