یورپ کے بڑے بینکوں کی جانب سے 2016 ء میں ملازمین کو فارغ کرنے کے رجحان میں کمی

یورپ کے بڑے بینکوں کی جانب سے 2016 ء میں ملازمین کو فارغ کرنے کے رجحان میں کمی

لندن (اے پی پی) یورپ کے بڑے بینکوں کی جانب سے 2016 ء کے دوران ملازمین کو فارغ کرنے کے رجحان میں کمی آئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق 2016 ء کے دوران یورپی بینکوں نے مالی مسائل کے باعث ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں کیلئے 50,000 کے قریب ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا جبکہ 2015 ء میں ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا بالخصوص 2015 ء کے آخری 6 ماہ کے دوران 1,30,000 سے زیادہ ملازمین کو فارغ کیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران جن یورپی بینکوں نے اپنے ملازمین فارغ کیے ان میں یونین کریڈٹ، کامرزبینک، آئی این جی گروپ اور کریڈٹ سوئس 25000 ملازمین کم کرکے سرفہرست رہے۔حال ہی میں یورپین بینک یونی کریڈٹ نے بھی 2019 ء تک 14,000 ملازمین کو فارغ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...