امریکا میں عالمی تجارتی میلے میں شرکت کیلئے 31 دسمبر تک درخواستیں طلب

امریکا میں عالمی تجارتی میلے میں شرکت کیلئے 31 دسمبر تک درخواستیں طلب

اسلام آباد (این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے لاس ویگاس امریکا میں منعقد ہونے والے چار روزہ عالمی تجارتی میلے ’’سورس ڈائریکٹ ایٹ اے ایس ڈی ‘‘ میں شرکت کے حوالے سے 31 دسمبر2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلے میں کھیلوں کے ملبوسات ، فیشن گارمنٹس اور فیشن اسیسریز تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش کرسکیں گے اور انہیں عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ عالمی تجارتی میلے کا آغاز19 مارچ 2017ء کو ہوگا جو چار روز تک جاری رہنے کے بعد22 مارچ2017ء کو اختتام پذیر ہوگا اور اس حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں

مزید : کامرس