شارع فیصل پر لال کوٹھی کے قریب فائرنگ،خاتون جاں بحق

شارع فیصل پر لال کوٹھی کے قریب فائرنگ،خاتون جاں بحق
شارع فیصل پر لال کوٹھی کے قریب فائرنگ،خاتون جاں بحق

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں شارع فیصل پر لال کوٹھی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی,واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا.

کے پی کے میں تعینات ایڈیشنل ایس ایچ او ہیروئن سمیت گرفتار

تفصیلات کے مطابق خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ جب میں اے ٹی ایم سے واپس آیا تو بیوی کو گولی لگی ہوئی تھی،میری بیوی کے پاس قیمتی زیورات اور رقم موجود تھی۔بینک کے گارڈ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کی آواز نہیں آئی جس کے باعث مجھے پتہ نہیں لگا۔پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں کی شادی سات ماہ پہلے ہوئی تھی،خاتون کو لگنے والی گولی کنپٹی سے پار ہو گئی تھی،فائرنگ کی جگہ سے30بور پستول کا خول بھی ملا ہے۔خاتون کے ورثاءکے بیان کے بعد تفتیش کو آگے بڑ ھایا جائے گا۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...