سلمان خان نے اپنی سالگرہ پرمداحوں کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کردیا

سلمان خان نے اپنی سالگرہ پرمداحوں کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کردیا
 سلمان خان نے اپنی سالگرہ پرمداحوں کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کردیا

  

ممبئی(اے این این) بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی اداکاری کے باعث تو خاصے مشہور ہیں لیکن وہ اپنی ذاتی زندگی اور مختلف اداکاراؤں سے گہری دوستی، منگنی اور شادی کی خبروں کے باعث بھی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور اب انہوں نے مداحوں کو اپنی سالگرہ پربڑا تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنی ٹویٹ کے ذریعے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے کہ اداکار رواں ماہ 27 دسمبر کو 51 برس کے ہوجائیں گے جس کے حوالے انہوں نے لکھا کہ مداح ان کی جانب سے آنے والی سالگرہ پربڑے سرپرائز کیلئے تیار ہو جائیں۔سلمان خان کی سالگرہ ہرسال ہی شاندار طریقے سے منائی جاتی ہے لیکن ان کے اس ٹویٹ کے بعد ان کے مداح سرپرائزکے لیے خاصے پرجوش اوربے تاب ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان ہدایتکارکبیرخان کی نئی آنے والی ٹیوب لائٹ میں جلوہ گرہوں گے جو 2017 میں عید کے موقع پرریلیزکی جائے گی۔

مزید : کلچر