سدرہ نور کی الحمراء میں جاری ڈرامہ ’’میں نہ مانوں ہار‘‘میں شاندار پرفارمنس

سدرہ نور کی الحمراء میں جاری ڈرامہ ’’میں نہ مانوں ہار‘‘میں شاندار ...

لاہور (فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمرسدرہ نور کی الحمراء میں جاری ڈرامہ ’’میں نہ مانوں ہار‘‘میں شاندار پرفارمنس پرستاروں کے ڈانس آئٹم پر بھنگڑے ۔ڈرامہ کی کامیابی کی بنیادی وجہ بہترین کامیڈی اور شاندار رقص ہیں فنکاروں نے پبلک کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تمام پرفارمرز کی ڈانس پرفارمنس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔سدرہ نورنے کہا ہے کہ سٹیج پر سفارشی لوگ کامیاب نہیں ہوسکتے ،شائقین بہترین منصف ہیں جو چند گھنٹوں میں بڑے نام کو ناکام اور نئے نام کو کامیابی سے ہمکنار کر دیتے ۔تمام تھیٹرز پر اپنے فن کا لوہا منوا چکی ہوں سفارش اور شارٹ کٹ کی بجائے اپنے کام پر محنت کرتی ہوں حسد نام کی چیز سے واقف نہیں ہوں ،منافق لوگوں سے نفرت ہے۔

سدرہ نورنے کہا کہ فلم اور تھیٹرز نے بہت سے فنکاروں کو فنی زندگی سے نوازا ہے آج کا غیر معروف فنکار اپنے کام پر محنت کرکے مختصر عرصے میں سپر سٹار بن سکتا ہے میڈیا کا دور ہے آج کے دور میں میڈیا کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...