حلب میں مسلمانوں نے کافروں کو شکست دیدی، ایرانی خطیب

حلب میں مسلمانوں نے کافروں کو شکست دیدی، ایرانی خطیب

تہران(این این آئی)ایرانی دارلحکومت تہران میں امام جمعہ کے فرائض سرانجام دینے والے آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے شامی شہر حلب میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کوحلب کی جیت قرار دیتے ہوئے انہیں مسلمانوں کی کافروں پر جیت قرار دیا ہے۔ اس امر کا انکشاف ایران کے متعدد ذرائع ابلاغ میں شائع اور نشر ہونے والی اطلاعات میں کیا گیا ۔ محمد امامی کاشانی نے حلب کی پیش رفت کو 'سقوط' کا نام دینے سے احتراز کیا اور کہا کہ "دراصل شہر کو آزاد کرایا گیا ہے اور وہاں مسلمانوں کو کفار پر کامیابی ملی ہے۔

انہوں نے حلب میں جیت کو چیلنج کا ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حلب کا اسد نواز فرقہ پرست ملیشیاؤں کے ہاتھ لگنا درست تعبیر نہیں بلکہ وہاں تو مسلمانوں نے کفار کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...