استنبول دھماکے کی مذمت،روس کی ایک مرتبہ پھر ترکی کو انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانے کی پیشکش

استنبول دھماکے کی مذمت،روس کی ایک مرتبہ پھر ترکی کو انسداد دہشت گردی میں ...

ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے روسی ہم منصب رجب طیب ایردوآن کو پیشکش کی ہے کہ روس انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں ترکی کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ روسی نیوز ایجنسیوں کے مطابق یہ پیشکش قیصریہ میں ہونے والے کار بم دھماکے کے بعد پوٹن کی طرف سے ایردوآن کو بھیجے گئے ایک ٹیلیگرام میں کی گئی ہے۔ پوٹن نے اپنے پیغام میں اس دہشت گردانہ حملے پر ایردوآن سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے حملوں کے بعد شدت پسند گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

مزید : عالمی منظر