انڈونیشی فضائیہ کا طیارہ پہاڑوں پر گرکرتباہ،عملے سمیت تمام 13مسافرہلاک

انڈونیشی فضائیہ کا طیارہ پہاڑوں پر گرکرتباہ،عملے سمیت تمام 13مسافرہلاک

جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا کی فضائیہ کا طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام 13افراد ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ تربیتی مشق پر تھا، جو تمیکا سے ومینا جارہا تھا۔طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح سوا6 بجے پاپوا کے پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوا،جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 13 افرادہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق حادثے کے بعد لاشوں کو نکالنے کا کا م شروع کردیا گیا ہے،حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...