فوج پر حملہ کرد باغیوں نے کیا،حوصلے پست نہیں ہوں گے،ترک صدر

فوج پر حملہ کرد باغیوں نے کیا،حوصلے پست نہیں ہوں گے،ترک صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے وسطی ترکی میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری کرد جنگجوؤں پر عائد کر تے ہوئے کہاہے کہ ایسے حملوں سے حکومت کے حوصلے پست نہیں ہوں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قیصریہ میں ہوئے اس کار بم حملے میں فوج کی ایک بس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تیرہ فوجی ہلاک جبکہ چھپن زخمی ہو ئے، اس حملے کے طریقہ کار سے واضح ہوتا ہے کہ یہ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کی طرف سے سرانجام دی گئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ایسے حملوں سے حکومت کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

مزید :

عالمی منظر -