فلموں میں کام کر نے کی پیشکش ہے فی الحال صرف سٹیج ہی کروں گی ،ثمینہ بٹ
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمرثمینہ بٹ نے کہا ہے کہ فلموں میں کام کر نے کی پیشکش ہو رہی ہے مگر فی الحال صرف سٹیج ہی کروں گی پاکستان میں شوبز کا مستقبل بالکل روش نظر آرہا ہے صرف محنت اور ایمانداری کی ضرورت باقی ہے ۔ثمینہ بٹ نے کہا کہ میں شوبز میں کسی مجبوری نہیں شوق کی وجہ سے آئی ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں نے اب تک جتنے بھی ڈرامے کئے ہیں وہاں میرے کام کا بے حد پسند کیا گیا ہے اسی وجہ سے مجھے فلموں میں کام کی بھی آفر ہو رہی ہے مگر فی الحال فلموں میں کام کر نے کا کوئی ارادہ نہیں ۔