عوامی حلقوں کا بھارتی فلموں کی نمائش کے فیصلے پر شدید احتجاج
لاہور (فلم رپورٹر) عوامی حلقوں کا بھارتی فلموں پر پابندی کے فلم ایگز بیٹرز کے فیصلے پر شدید تنقید ‘حکومت سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ پاکستان فلم ایگز بیٹرز ایسوسی ایشن نے آج سے پاکستان سینماؤں میں بھارتی فلموں کی نمائش کے حوالے سے لگائی جانے والی پابندی کا ختم کر نے کا اعلان کرد یا جس پر عوامی حلقوں نے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چند ٹکوں کی خاطر سینما مالکان کا یہ فیصلہ انتہائی شر مناک ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ اس معاملے کا سخت نوٹس لیں اور پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کو برقرار رکھاجائے ورنہ عوام سنیما مالکان کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔