انتخابات کے بعد تنازعہ ،گیمبیا کا سیاسی بحران حل کیا جائے، مغربی افریقی رہنما

انتخابات کے بعد تنازعہ ،گیمبیا کا سیاسی بحران حل کیا جائے، مغربی افریقی ...

ابوجہ(این این آئی)مغربی افریقی رہنماؤں نے زور دیا ہے کہ گیمبیا کا سیاسی بحران جلد حل کر لینا چاہیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس افریقی ملک میں صدارتی الیکشن کے بعد صدر یحییٰ جامہ کی طرف سے شکست تسلیم نہ کرنے کے باعث وہاں ایک تنازعہ پیدا ہو چکا ہے۔ یکم دسمبر کو منعقد ہوئے اس انتخابی معرکے میں الیکشن کمیشن نے اپوزیشن رہنما آداما بارو کو کامیاب قرار دیا تھا۔ ابتدء میں جامہ نے اپنی ہار مان لی تھی لیکن ایک ہفتے بعد ہی انہوں نے الیکشن کے نتائج کو چیلنج کر دیا۔

نائیجیریا میں منعقدہ مغربی افریقی ممالک کی پندرہ رکنی اقتصادی تنظیم ایکوواس کے پچاسویں سربراہ اجلاس کے موقع پر افریقی رہنماؤں نے کہا کہ گیمبیا کے سیاسی بحران کا فوری حل تلاش کرنا چاہیے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...