جس میں ٹیلنٹ ہو وہ اپنے آپ کو ایک دن ضرورمنوا لیتا ہے،راجو سمراٹ

جس میں ٹیلنٹ ہو وہ اپنے آپ کو ایک دن ضرورمنوا لیتا ہے،راجو سمراٹ
 جس میں ٹیلنٹ ہو وہ اپنے آپ کو ایک دن ضرورمنوا لیتا ہے،راجو سمراٹ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (فلم رپورٹر) لالی ووڈ کے سینئر کوریوگرافر راجو سمراٹ نے کہا ہے کہ جس میں ٹیلنٹ ہو وہ اپنے آپ کو ایک دن ضرورمنوا لیتا ہے۔ راجو سمراٹ نے کہا کہ اپنے فن کے ذریعے لوگوں کو تفریح کے مواقع فراہم کررہا ہوں اور یہی میری زندگی کا اثاثہ ہے پاکستانی ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ ملک نہیں تو میں کچھ بھی نہیں میں آج جو کچھ ہوں اپنے ملک کی وجہ سے ہوں مجھے فخر ہے کہ ہمارے کوریوگرافرزنے دیار غیر میں وطن عزیز پاکستان کا پرچم بلند کیا‘ ٹیلنٹ کو دبایا تو جا سکتا ہے مگر اس کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

مزید : کلچر