امریکا کی شمالی ریاستوں میں شدید سردی،محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری

امریکا کی شمالی ریاستوں میں شدید سردی،محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی شمالی ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں آگئیں ، محکمہ موسمیات نے عوام کو قطب شمالی سے آنے والی سرد ہواؤں سے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ کچھ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے ریاست وسکونسن، انڈیانا، ورمونٹ اور نیوہمشائر میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔دوسری طرف شمالی ریاستیں مونٹانا اور نارتھ ڈکوٹا ان دنوں قطب شمالی سے آنے والی شدید سرد ہواوں کی لپیٹ میں ہیں جبکہ برف باری نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے ۔محکمہ موسمیات نے ان ریاستوں میں بسنے والے افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان دنوں چلنے والے شدید سرد ہوا میں زیادہ دیر باہر نہ نکلیں بصورت دیگر انہیں فراسٹ بائٹ ہوسکتا ہے۔ادھر اوہائیوراوروسکانسن ریاستوں میں مختلف ٹریفک حادثات میں چار افرادہلاک ہوگئے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...