گزشتہ 15 سال سے میک اپ کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی ‘عامر خان

گزشتہ 15 سال سے میک اپ کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی ‘عامر خان

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے میک اپ کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی اور اب تک تمام کردار بغیر میک اپ کے کیے ہیں۔بالی ووڈ اسٹارعامر خان اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اپنی جان کوبھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں جبکہ انہوں نے فلمی کیرئیر میں مختلف کرداروں کونبھا کرہمیشہ کے لیے امر کردیا جب کہ اب عامر خان نے ایک اوربڑے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔بالی ووڈ اسٹارعامر خان کا کہنا تھا کہ فلم ’’یادوں کی بارات‘‘ کی شوٹنگ کے دوران میک اپ سے مجھے کافی تکلیف ہوئی تھی جس کا احساس آج بھی ہے اسی لیے گزشتہ 15 سال سے میک اپ کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی ہے اور اب تک تمام کردار بغیر میک اپ کے کیے ہیں جس سے مجھے اپنے کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے میں مدد ملتی ہے۔عامر خان نے کہا کہ فلم ’’دنگل‘‘ میں اپنے کردار کے لیے سخت ڈائٹ پلان پر عمل کیا جس کی وجہ سے وزن میں اضافہ ہوا اور پھر انتھک محنت اورورزش سے وزن میں کمی کی ہے ۔واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘23 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...