گلوکار و اداکارفرحان سعید سپنوں کی رانی اداکارہ عروہ کو بیاہ کرلے گئے

گلوکار و اداکارفرحان سعید سپنوں کی رانی اداکارہ عروہ کو بیاہ کرلے گئے
گلوکار و اداکارفرحان سعید سپنوں کی رانی اداکارہ عروہ کو بیاہ کرلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ عروہ حسین اور اداکار اور گلوکارفرحان سعیدکی لو سٹوری کا ڈراپ سین ہوگیا ۔فرحان سعید گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں بارات لے کر آئے اور اپنے سپنوں کی رانی کو بیاہ کر گھر لے گئے۔ذرائع کے مطابق فرحان اور عروہ کی محبت ڈرامہ سیریل ’’اجنبی ‘‘کے دوران پروان چڑھی اور جلد ہی دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فرحان نے پیرس میں عروہ کو ایفل ٹاور کے سامنے شادی کی پیشکش کی تھی جس کو اداکارہ نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے قبول کرلیا تھا ۔دونوں نے کبھی بھی اپنے لو افیئر کو چھپانے کی کوشش نہیں کی فرحان اور عروہ کا کہنا تھا کہ جب پیار کیا تو ڈرنا کیا ۔ان دونوں کی جوڑی کو نجی چینل سے پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’اڈاری‘‘میں بے پناہ پسند کیا گیا تھا۔دونوں کی شادی کی تقریب میں شوبز سے وابستہ شخصیات کے علاوہ قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عروہ اور فرحان سعید کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز بادشاہی مسجدمیں نہایت سادگی سے ہوئی تھی جس میں دونوں فیملیز کے قریبی افراد نے ہی شرکت کی تھی ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دونوں فنکاروں کی شادی میں شرکت کے لئے دعوت نامے کے ساتھ ایک خصوصی انٹری ٹکٹ بھی جاری کی گئی تھی تاکہ بن بلائے مہمان شادی میں شرکت نہ کرسکیں۔عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کے زیادہ تر انتظامات ایونٹ آرگنائزرقاسم یارٹوانہ نے کئے تھے ۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ شادی کی تقریبات چارروزسے جاری تھیں میں ان کے دوستوں اور رشتہ داروں کی بہت بڑی تعدادنے شرکت کی جبکہ اس موقع پر خوب ہلہ گلہ بھی ہوا اور دونوں نے خودبھی ڈانس کیا۔نکاح کے موقع پرعروہ حسین نے سلورکلرکا غرارہ جبکہ فرحان سعیدنے سفید رنگ کا سوٹ پہناتھا۔دونوں کی شادی کا ڈریس پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہر یار یاسین نے تیار کیا تھا۔

مزید :

کلچر -