ترک طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر تازہ بمباری، 26ہلاک
انقرہ(این این آئی)ترک طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر تازہ کارروائی میں 26جنگجوہلاک ہوگئے ، ان فضائی حملوں میں داعش کے 64 اہداف کو نشانہ بنایا گیاس کے علاوہ اس شدت پسند گروپ کے 206 دیگر اہداف کو توپ خانے اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو ترکی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیا کہ ترک جنگی طیاروں نے شام کے شمالی حصے میں شدت پسند گروپ داعش کے ٹھکانوں پر بماری کی ہے، ترک فوج کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ان حملوں کے نتیجے میں داعش کے کم از کم26 جنگجو ہلاک ہوئے۔ ان فضائی حملوں میں داعش کے 64 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ فوجی بیان کے مطابق اس کے علاوہ اس شدت پسند گروپ کے 206 دیگر اہداف کو توپ خانے اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔