حلب سے تمام شہریوں کا انخلاء ممکن بنایا جائے: ہائی کمشنر اقوام متحدہ

حلب سے تمام شہریوں کا انخلاء ممکن بنایا جائے: ہائی کمشنر اقوام متحدہ

حلب(این این آئی)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے زور دیا ہے کہ حلب سے تمام شہریوں کا انخلا ممکن بنایا جائے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو انہوں نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو شام میں فوری طور پر جنگ بندی کرانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تنازعے میں شہریوں کو یرغمال نہیں بنانا چاہیے۔ گرانڈی کا کہناتھا کہ شام میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر جنگ و جدل کا سلسلہ روک دینا چاہیے

مزید : عالمی منظر