فٹبال میں ٹرانسفرفکسنگ، عصمت فروش خواتین کے استعمال کا انکشاف

فٹبال میں ٹرانسفرفکسنگ، عصمت فروش خواتین کے استعمال کا انکشاف

پیرس(آئی این پی) فٹبال میں ٹرانسفر فکسنگ کیلئے طوائفوں کے استعمال کا انکشاف کیا گیا ہے۔فٹبال میں ٹرانسفر فکسنگ کیلیے طوائفوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، تازہ ترین فٹبال لیکس میں کھیل کی ٹرانسفر مارکیٹ کے ایک اہم ڈیلرڈوئین اسپورٹس کے بارے میں دعوی کیا گیا کہ وہ اپنے کام کیلیے طوائفوں کو استعمال کرنے کے ساتھ رشوت بھی دیتے اورٹیکس چوری میں بھی ملوث ہیں۔مذکورہ کمپنی قازق ترک نسل سے تعلق رکھنے والے چار بھائیوں کی ملکیت ہے، عارف برادرز نے اپنے کیمیکل انڈسٹری سے حاصل ہونے والے منافع میں سے 75 ملین یورو کی فٹبال بزنس میں سرمایہ کاری کی، انھوں نے اپنی دولت پاناما، آئزل آف مین، نیدرلینڈز، مالٹا اوربرٹس ورجین آئی لینڈ میں چھپائی ہوئی ہے۔فرنچ میڈیا کے مطابق ڈوئین اسپورٹس نے فرنچ مڈفیلڈر جیفری کونڈوگبی ا کورئیل میڈرڈ میں منتقل کرانے کیلیے طوائفوں کی پیشکش کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی