ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، مزید چار سے پانچ سال تک کھیل سکتا ہوں:پیٹرسڈل

ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، مزید چار سے پانچ سال تک کھیل سکتا ہوں:پیٹرسڈل

سڈنی(اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ باؤلر پیٹرسڈل نے کہا ہے کہ فی الوقت ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، ابھی مزید چار سے پانچ برس تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔ سڈل نے آخری بار 3 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور اس کے بعد وہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے تاہم ان دنوں وہ بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا میں ابھی 32 برس کا ہوں اور مزید چار سے پانچ برس تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں، فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے دوری میرے لئے تکلیف دہ ضرور ہے لیکن میں مایوس نہیں ہوں اور ٹیم میں دوبارہ کم بیک کرنے کیلئے پرجوش ہوں، آئندہ سال فروری میں دورہ بھارت کیلئے ٹیم میں جگہ بنانا ہدف ہے ۔

اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...