محمد منیر نے 26 ویں خیبرپختونخوانیشنل اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی

محمد منیر نے 26 ویں خیبرپختونخوانیشنل اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی

پشاور( آئی این پی ) انٹر نیشنل پروفیشنل گالفر محمد منیرنے سات انڈر137 گراس سکور کے ساتھ 26 ویں خیبرپختونخوا نیشنل اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی ، پاکستان ٹیم کے رکن انٹر نیشنل گالفر محمد نعیم ایک سٹروک فرق کے ساتھ چھ انڈر138 سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ اسلام آباد جمخانہ کے انصر محمود پانچ انڈر139 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہر محمود نے انعامات تقسیم کئے ۔ان کے ہمراہ نائب صدرخیبرپختونخواگالف ایسوسی ایشن سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر محمد غلام حسن جویا، خیبرپختونخوا گالف ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل میجر (ر) ارشد محمود سمیت دیگراہم شخصیات موجودتھیں ۔

محمد منیر نے آخری روز کے راؤنڈ میں تین انڈر69 سکور کیا۔ جس میں ایک انڈر35 اور ٹو انڈر34 فرنٹ اور بیک نائن پر رہا۔ محمد منیر نے پانچ برڈیز سکور کیں جبکہ نائن ہول پر ایک سٹروک مس کیا۔محمد نعیم آج کے راؤنڈ میں چار انڈر68 کا سکور کیا اور ٹو انڈر34 فرنٹ اور بیک نائن پر رہے ۔ محمد نعیم نے پانچ برڈیز سکور کیں اور ہول نمبر ٹو پرایک سٹروک مس کیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی