ہر ٹیم اپنی کنڈیشنز پرہمیشہ اچھا کھیلتی ہے:انضمام الحق

ہر ٹیم اپنی کنڈیشنز پرہمیشہ اچھا کھیلتی ہے:انضمام الحق

لاہور(اے این این)چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ہر ٹیم اپنے زون اور اپنی کنڈیشنز پرہمیشہ اچھا کھیلتی ہے،ہم بہت جلدی اپنا حوصلہ ہار جاتے ہیں اور اپنے ہیروز پر اعتماد کرنا چھوڑ دیتے ہیں ، حوصلہ رکھیں اچھے نتائج ملیں گے،ہماری ٹیم نے آسٹریلیا کو متحدہ عرب امارات میں وائٹ واش کیا تھا، ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سے بہتر کارکردگی کی امید ظاہر کرتے ہوئے شائقین کو کھلاڑیوں پر اعتماد کرنے کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے گزشتہ سات یا آٹھ برسوں سے مستقل بنیادوں پر غیرملکی دورے نہیں کئے جس سے تھوڑا فرق پڑا ہے لیکن امید ہے کہ ہماری ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے آسٹریلیا کو متحدہ عرب امارات میں وائٹ واش کیا تھا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے مائیکل کلارک کی قیادت میں 2014 میں پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں دومیچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی جہاں مہمان ٹیم کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...