پی آئی اے کے جہازوں کے بعد بسیں بھی خراب نکلیں

پی آئی اے کے جہازوں کے بعد بسیں بھی خراب نکلیں

کراچی(اے این این)جہازوں کے بعد پی آئی اے کی بسیں بھی خراب نکلیں ، ائیر لائن کرکٹ ٹیم کی سکریپ نما گاڑی کو کھلاڑیوں نے پہلے دھکا لگایا پھرموت کے منہ میں بیٹھ کر بھی دکھایا ۔باکمال لوگ لاجواب سروس کا ایک اور کمال ، پی آئی اے کی بسیں بھی کھٹارا نکلیں ۔ پھٹی سیٹیں ، گھسے ٹائر ، خراب چھت ، ٹوٹی کھڑکیاں ، بس کا ایک ایک حصہ لے رہا ہے آخری سسکیاں ۔قومی ون ڈے کپ میں یہ ہے ائیر لائن ٹیم کی خستہ حال گاڑی ، ٹیم میں تین انٹرنیشنل کرکٹرز انور علی ، فیصل اقبال اور اعزازچیمہ بھی شامل تھے ۔ میچ کے بعد کھلاڑیوں نے بس سٹارٹ کرنے کیلئے دھکا بھی لگایا ۔یہی نہیں بلکہ موت کے منہ میں بیٹھ کر بھی دکھایا اور سب کو بتایا کہ یہاں حادثوں پر رونا ہی رسم ہے سبق سیکھنا نہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...