چھٹے بگ بیش ٹی 20 لیگ کا آغاز کل آسٹریلیا میں ہو گا

چھٹے بگ بیش ٹی 20 لیگ کا آغاز کل آسٹریلیا میں ہو گا

سڈنی(اے پی پی) چھٹا مینز بگ بیش ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ (کل) منگل سے آسٹریلیا میں شروع ہو گا جس میں سڈنی تھنڈر کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ گزشتہ برس منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارز کو 3 وکٹوں سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 28 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینی گیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں شامل ہیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن سڈنی تھنڈر کی ٹیم سڈنی سکسرز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ لیگ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 35 میچز کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی، لیگ کے سیمی فائنلز 24 اور 25 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی